ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی: سعودی وزیر خارجہ
ریاض: 24 جون- سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران پر خلیجی علاقے کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی ۔مسٹر الجبیر نے کہا’’ہر کوئی اس علاقے میں جنگ کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی ۔حالات ہمیشہ ایران کی جانب سے خراب ہوئے ہیں۔ ایران نے خلیج میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ تیل ٹینکروں پر حملہ کیا ۔ ایران نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن اور ہوائی پر حوثی باغیوں کے ذریعے بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کرایا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال امریکہ کے ایران کے ساتھ ایک تاریخی نیو کلیائی معاہدے سے ہٹنے اور ایران پر پابندی عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔
امریکہ نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں جنگی جہاز بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر خلیج عمان میں تیل ٹینکروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن ایران نے اس الزام کی تردید کی تھی،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اور کشیدگی بڑھ گئی ہے