تازہ خبریںریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک میں جمہوریت ذبح ہوئی، کانگریس کا تبصرہ

بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے ایک مرتبہ پھر سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا ہے۔ اس پر کانگریس پارٹی کی طرف سے بی جے پی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ کرناٹک میں جمہوریت کو ذبح کیا گیا ہے۔

کرناٹک کانگریس کی طرف سے بی ایس یدی یورپا کی حلف بارداری سے قبل ٹوئٹ کر کے ان پر حملہ بولا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے، ’’بدعنوانی کے آئیکان اور جیل میں سزا کاٹ چکے بی ایس یدی یورپا ایک مرتبہ پھر ہارس ٹریڈنگ کا استعمال کر کے اقتدار میں واپسی کر رہے ہیں۔ کرناٹک کے لوگوں کو یدی یورپا کی 2008-2011 والی مدت کار یاد ہے، جس کے آخر میں انہیں جیل جانا پڑا تھا۔‘‘ کانگریس نے مزید کہا کہ کرناٹک میں تارخ کو دوہرایا جا رہا ہے۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں کانگریس نے لکھا، ’’کرناٹک میں جمہوریت کو ذبح کیا جا رہا ہے۔ یدی یورپا کے پاس اگر خاطر خواہ تعداد نہیں ہے تو وہ حکومت سازی کا دعوی کس طرح پیش کر سکتے ہیں! گونر جو کہ آئین کے محافظ ہیں انہوں نے اس کی اجازت کیوں دی؟ قانون کی بالادستی کہاں ہے!‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!