جرائم و حادثات

شادی کےگھرمیں ماتم: بجلی کا کرنٹ لگنے سے دولہا سمیت 4 افراد ہلاک

حیدرآباد: شادی کے تیسرے دن ہی دلہے کے گھر میں اس وقت ماتم مچ گیا جب بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دلہے کے ساتھ 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دلہے کے ماں باپ اور مامی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے مکتاپور گاوں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مکتاپور گاوں کے 22 سالہ پراوین کی شادی دو دن قبل 19 جون کو قریب کے گاوں کی رہنے والی ایک لڑکی سے انجام دی گئی۔دلہے کے مکان میں شادی کے لئے لگائی گئی روشنیوں اور اسٹیج پر روشنی دینے کے لئے لگائے فوکس لائیٹ کو ایک لوہے کے کھمبے سے باندھا گیا تھا۔ اسی کھمبے کو کپڑے سکھانے کا تار بھی لگا ہوا تھا۔ جمعہ کی رات دلہے کی ماں اور مامی مذکورہ تار پر گیلے کپڑے ڈال رہے تھے کہ بارش سے اچانک اس میں بجلی رو دوڑ گئی اور دونوں بجلی کے تار سے چپک گئے۔ ان دونوں کو بچانے کے لئے دلہے اور اس کے باپ نے کوشش کی جو ناکام رہے۔ اس طرح اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں پراوین کے علاوہ اس کا باپ 55 سالہ باپ سائیلو، 50 سالہ ماں گنگا اماں اور 48 سالہ مامی گنگو شامل ہیں۔ اس واقعہ پر شادی کے گھر کے ساتھ سارے گاوں میں ماتم مچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!