کرناٹک میں بی جےپی حکومت بنانے کے لیے تیار: یدی یورپا
بنگلورو: 21جون- جنتادل (سیکولر)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے کرناٹک میں وسط مدتی انتخاب کے اشارے کےبعد ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بی ایس یدیورپا نے کہاکہ وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی جنتادل سکیولر ۔کانگریس اتحاد حکومت خود بخود گرتی ہے تو بھارتیہ جنتاپارٹی ریاست میں حکومت بنانے کے لیے تیار ہے ۔
بی جےپی کی کرناٹک شاخ کے صدر مسٹر یدیورپا نے سابق وزیراعظم اور جنتادل سکیولر کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ریاست میں وسط مدتی انتخاب سے متعلق دیے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
مسٹر یدیورپا نےکہاکہ’ریاست میں کوئی وسط مدتی انتخاب نہیں ہوگا کیونکہ اسمبلی میں بی جےپی سب سے بڑی پارٹی ہے اور وہ اگلی حکومت بنانے کا دعوی پیش کریگی ۔‘
اس معاملہ میں کانگریس اور جنتادل سکیولر کے لیڈروں پر شکوک شبہات پیداکرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر نے کہا،’’ اگر مخلوط حکومت گرجاتی ہے تو بی جے پی اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیگی اور حکومت بنانےکی ہرممکن کوشش کرے گی ۔‘‘