خبریںقومی

زرعی پیداواربڑھانے کے لیے 25 لاکھ کروڑ خرچ کرے گی: صدرجمہوریہ

نئی دہلی: 20 جون- حکومت آنے والے وقت میں ملک میں زرعی پیداوار بڑھانے پر 25 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ دیہی معیشت کے مضبوط ہونے سے ملک کی معیشت مضوط ہوگی۔ حکومت اس کا دھیان رکھے گی کہ زرعی ترقی میں ریاستوں کوا مداد ملے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے 21 دن کے اندر کسانوں، جوانوں اور طلبا ءکے لئے متعدد فیصلے کئے گئے ہیں۔

 کسانوں کو’ان داتا‘بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں سخت محنت کرنے والے کسان 60 سال کی عمر کے بعد قابل احترام زندگی جی سکیں اس کے لئے پنشن اسکیم شروع کی گئی ہے۔ سنہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے فصلوں کی منیمم ا سپورٹ پرائز میں اضافہ کیا گیا ہے، فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے قیام کے لئے صد فی صد غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی ہے اور سال سے التو میں پڑی سنچائی اسکیموں کو پورا کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی فصل انشورنس کی اسکیم کو لاگو کیا گیا ہے اور سو فیصد نیم کوٹڈ یوریا کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!