خبریںقومی

رافیل کی سچائی سامنے لاکر رہیں گے :کانگریس

نئی دہلی: 20جون- گانگریس نے رافیل کے تعلق سے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے جمعرات کو کہاکہ اس سودے میں گھپلہ ہواہے اور پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اورباہر اسکی سچائی سامنے لا کررہے گی ۔
صدر رام ناتھ کووند کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کے بعد کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں کہاکہ رافیل میں چوری ہوئی ہے اور حکومت اسے چھپا نہیں سکتی ہے ۔کانگریس اسکی سچائی عوام کے سامنے لاکر رہے گی ۔

انھوں نے کہاکہ کانگریس رافیل کی سچائی کا آئینہ ملک کو دکھائے گی ۔اس میں ہوئی بدعنوانی کی سچائی سامنے لانے کی اپنی لڑائی پارٹی جاری رکھے گی اور پارلیمنٹ کے اندر اورباہر اسکی اصلیت سب کے سامنے رکھنے کے لیے حکومت پر دباؤڈالیگی ۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ صدر جمہوریہ کے خطاب میں بچوں کی اموات کی بات نہیں ہے ۔ملک کا کسان مزدور اور غریب پریشان ہے ،جس کے بارے میں حکومت کو فکر نہیں ہے ۔انھوں نے کہاکہ صدرجمہوریہ کے خطاب کے بعد الفاظ اچھے ہیں لیکن اس میں جوباتیں کہی گئی ہیں وہ سچائی کے برعکس ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!