کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

بنگلور: ڈاکٹر محمد مرسیؒ کی شہادت پر تعزیتی اجلاس

بنگلور: جماعت اسلامی ہند، بنگلور کی جانب سے بعد نمازِ مغرب7:30 بجے بمقام: بفٹ آڈیٹوریم، دار السلام بلڈنگ، کوئنس روڈ، بنگلور، مصر کے واحد منتخب جمہوری صدر جناب ڈاکٹر محمد مرسی ؒ کے سانحہ ارتحال پر ایک خصوصی تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں مختلف ذمہ داران اپنے تاثرات اور تعزیتی پیغامات پیش کیے۔ اجلاس کے اختتام پر غائبانہ نمازِ جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر جماعت اسلامی ہند، بنگلور کی جانب سے تمام برادرانِ اسلام اور اہلیانِ بنگلور سے اس اجلاس میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی گئی تھی،اجلاس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شریک ہوکر اپنے ایمانی اخوت ووحدت کا ثبوت دیا۔ اس اجلاس میں خواتین کے لئے الگ سے انتظام بھی کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!