ایس آئی اونےگرین سٹی رائچورپروجیکٹ کے تحت ہزاروں درخت اگانےکا فیصلہ، عوامی تحریک میں بدلنےکی اپیل
رائچور: 20 جون(اے این ایس) رائچور ریاست کرناٹک کے شمالی حصے میں واقع علاقہ حیدرآباد کرناٹک کا ایک ضلع ہے۔ یہاں کی آب و ہوا گرم تصور کی جاتی ہے۔ یہاں پر موسمِ گرما میں درجہ حرارت میں انتہائی اضافہ ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔اس کا اثر موسم گرما میں عام شہریوں کی صحت اور کاروبار پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ دھوپ کی تمازت اور لو سے پریشان عوام مختلف عارضی وسائل کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی گرمی کی تمازت سے یہاں کی عوام میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے۔
شہر رائچور میں ماحول کو سرد بنانے کے لیے تازہ آب و ہوا اور درختوں کے مزید اضافے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں اسپرین سے اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی مقامی یونٹ نے شہرمیں تقریبا ایک ہزار سے زائد درختوں کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین سٹی رائچور پروجیکٹ کے تحت لیے گئے اس فیصلے کو عوام کی جانب سے مضبوط اور ایک 27 طلبہ تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا ایک قابل ستائش اقدام ماناجا رہا ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر شہر کے ایک معروف لٹل انجلس اسکول کے طلبہ میں تقریبا سینکڑوں پودے تقسیم کئے گئے جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔
ایس آئی او کے مقامی ذمہ داران کے مطابق مختلف اسکولز میں اس پروجیکٹ کے تحت طلبا میں یہ پودے تقسیم کیے جائیں گے جہاں انہیں ماحول کو عوام دوست بنانے کے لئے ان پودوں کو اگائے جانے کی کی ترغیب اور عملی طور پر اقدامات کرنے کی طرف توجہ مبذول کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مقامی ذمہ داران نے اس گرین رائچور پروجیکٹ میں عملی طور پرحصہ لینے کی دعوت دی ہے۔
ایس آئی او کے مقامی ذمہ داران کے مطابق اس کام کو انجام دینے اور ماحول کو عوام دوست بنانے کے لیے انہوں نے اپنی اس میقات کی پالیسی پروگرام کا ایک حصہ بھی بنایا ہے،جس کے تحت یہ کام انجام دیا جا رہا ہے۔