جھارکھنڈ:نکسلیوں نے 5 پولس اہلکاروں کو گولی مار کر قتل کیا
جھارکھنڈ کے سرائے کیلا-کھرساواں ضلع ترول ڈیہہ میں ایک زبردست نکسلیوں کا حملہ ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ یہاں پر ہفتہ وار ہاٹ میں نظم و نسق کا جائزہ لینے گئے 5 پولس اہلکاروں کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ شام تقریباً 6 بجے پیش آیا
میڈیا رپورٹوں اورچشم دیدوں کے مطابق جمعہ کو دو بائیکوں پر سوار مسلح 5-6 افراد نے تمام پولس اہلکارون کو گھیر لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور اس کے بعد پولس والوں کی بندوقیں لے کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد جائےمقام پرافرا تفری پھیل گئی۔