تازہ خبریںخبریںقومی

امیتابھ بچن نے بہارکے 2100 کسانوں کا قرض ادا کیا

ممبئی: بالی وڈ کے میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بہار کے 2100 کسانوں کا قرض چکایا ہے۔
امیتابھ بچن نے بہار کے دوہزار سے زیادہ کسانوں کا قرض ادا کیا۔اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنے بلاگ کے ذریعے دی ہے۔

امیتابھ نے لکھا،’ وعدے کو وفا کیا گیا ہے۔بہار کے جن کسانوں پر قرض تھا، ان میں سے 2100 کو منتخب کیا اور اوٹی ایس (ون ٹائم سیٹلمینٹ) کے ساتھ ان کے رقم کی ادائیگی کی۔ان میں سے کچھ لوگوں کو جنک پر بلایا اور شویتا اور ابھیشیک کے ہاتھوں سے انھیں ذاتی طور پر دیا‘۔

قبل ازیں امیتابھ نے لکھا تھا،’ ان لوگوں کے لیے تحفہ ہے جو قرض اد ا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔وہ اب بہار ریاست سے ہوں گے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امیتابھ نے کسانوں کی مدد کی ہو۔گذشتہ برس انہوں نے اترپردیش کے ایک ہزار سے زیادہ کسانوں کا قرض ادا کیا تھا‘۔

امیتابھ نے بلاگ میں لکھا،’ایک اور وعدہ پورا کرنا ہے۔بہادر دلوں جنہوں نے ملک کے لیے پلوامہ میں اپنی جان قربان کر دی، ان کے اہل خانہ اور بیواؤں کو مالی مدد ۔ سچے شہید‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!