دہلی میں آندھی۔طوفان کی وجہ سے پروازیں متاثر
نئی دہلی: دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں بدھ کی شام تیز آندھی-طوفان کی وجہ سے یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تقریبا 35 منٹ تک پروازیں مکمل طور بند رہیں اور اس دوران دہلی آ رہے 27طیاروں کو دوسری جگہوں پر اتارنا پڑا۔
دہلی ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھول بھری آندھی آنے سے پہلے آخری ہوائی جہاز شام چھ بجکر 36 منٹ پر اترا تھا اور آخری پرواز چھ بجکر 38 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔آندھی گزرنے کے بعد شام سوا سات بجے ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمدورفت شروع ہوئی۔