جرائم و حادثات

اتر پردیش: متھرا میں غیرملکی خاتون کے ساتھ لوٹ

متھرا :اترپردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقہ میں ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے دوست کے ساتھ لوٹ کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

پولس ذرائع نےبتایا کہ جمنا ایکسپریس وے پر اتوار شام یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماریشس کی خاتون پلوٹو سیلائن کی کار گرم ہو جانے کی وجہ سے سیتاگڑھی کے پاس کھڑی تھی۔ اس دوران تین نقاب پوش لٹیروں میں سے ایک موٹر سائیکل کو تھوڑی دوری پر اسٹارٹ کرکے کھڑا تھا۔ لوٹ کی واردات انجام دینے کے بعد بدمعاش پہلے سے اسٹارٹ بائک پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ خاتون کے مطابق لٹیروں نے ان کے ساتھ مارپیٹ نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!