بگدل، مرکندہ میں ویلفیئر پارٹی و ایچ آر ایس کی جانب سے بورویلس کی کھدائی وتنصیب
بگدل: 5 جون (اے این ایس) انجینئر محمد نسیم الدین صدر ویلفیئر پارٹی، بگدل کی اطلاع کے مطابق ویلفیئر پارٹی و ایچ آر ایس کی جانب سے بگدل کے بلاک نمبر 2 میں روبرو بمکان محمد احمد علی سوداگر اور مرکندہ کے بلاک نمبر 1، نزد دفتر گرام پنچایت میں ایک ایک بورویل کی کھدائی و تنصیب کا کام انجام دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایسے دیہی علاقے جہاں بارش میں کمی اور اور خشک سالی کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت در پیش ہے اور عوام پانی کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہاں پر ویلفیئر پارٹی و ایچ آر ایس کی جانب سے بیدر ساؤ تھ بگدل وہ مرکندہ میں عوام الناس کے لئے اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے بورویل کی بورویلس کی کھدائی وتنصیب کا کام انجام دیا گیا۔
اس موقع پر محمد ضمیر الدین صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر ساؤتھ نے بتایا کہ گذشتہ کئی برسوں سے حلقہ بیدر ساؤتھ کے مختلف دیہاتوں میں پینے کے پانی کے لیے سنگین مسائل اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن علاقہ کے حکومتی ذمہ داران اور عوامی نمائندوں کی جانب سے کوئی پیش رفت یا پھر خاطر خواہ کام اس جانب انجام نہیں دیا گیا۔ عوام کو پینے کے پانی کی سہولت پہنچانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ مختلف گاؤں میں بہت سارا پانی بڑی وافر مقدار میں موجود ہے۔ لیکن مناسب طور پر سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی پینے کے پانی کے لئے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
اسی تناظر میں گزشتہ کئی برسوں سے بگدل کے اطراف و اکناف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنوں نے دسیوں بورویلس کی کھدائی اور تنصیب کا کام انجام دیتے ہوئےعوام کے لیے پینے کے پانی کا انتظام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
الحمد للہ ابھی تک بگدل، مرکندہ، ہنڈی، بورل و دیگر کی دیہاتوں میں یہ کام انجام دیا گیا ہے، جن سے آج بھی لوگ پینے کے پانی کے لئے مستفید ہو رہے ہیں۔ بگدل اور دیگر دیہاتوں میں جہاں یہ بورویلس کی تنصیب کا کام انجام دیا جا رہا ہے وہاں کے مقامی لوگوں نے ویلفیئر پارٹی کے اس اقدام کو خوش آئند اور قابل ستائش کارنامہ قراردیتے ہوئے اظہار تشکر پیش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر محمد کلیم ذمہ دار ایچ آر ایس، محمد ضمیر الدین صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر ساؤتھ، محمد نذیر ممبر گرام پنچایت بگدل، محمد یحییٰ، محمد معراج، محمد معین الدین، محمد آصف علی، حافظ محمد فیصل احمد غازی، محمد احمد علی،محمد اسحاق کے علاوہ اہلیان مرکندہ و بگدل میں بلاک نمبر 1اور2 کے دیگر افراد موجود تھے۔