صدر، نائب صدر اور مودی نے عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کیں
نئی دہلی: 5 جون. صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں ۔
مسٹر كووند نے ٹویٹ کیا’’تمام ہم وطنوں بالخصوص ملک اور بیرون ملک کے ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں، کو عید مبارک ۔ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کا یہ تہوار بھلائی اور بھائی چارے کی جذبے میں ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے ۔ یہ مقدس دن ہم سب کے کنبوں میں خوشیاں، امن و امان اور خوشحالی لائے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا’’عید الفطر کے مقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو میری خلوص مبارکباد ۔ یہ تہوار صدقہ خیرات اور بھائی چارے میں ہمارے بھروسہ کو پختہ کرتا ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کرتا ہوں کہ یہ خوشی کا موقع ہم سب کی زندگیوں کو شادمانی اور خوشحالی دے ‘‘۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’عید الفطر کی مبارکباد ‘‘۔وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنا دستخط کیا ہوا ایک مبارکبادی خط بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا’’ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد ۔ خداکرے کہ یہ خصوصی دن ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی، رحم دلی اور امن کے جذبے کو فروغ دے ۔ہر کس ناکس کی زندگی مسرتوں سے ہمکنار ہو‘‘ ۔
مسٹرامت شاہ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا’’عید الفطر کی نیک خواہشات۔ یہ تہوار سب کی زندگی میں امن اور خوشحالی لائے‘‘۔