انتقال پُرملال

شفیق احمد کلیم کا انتقال پُرملال، بعدنمازِ ظہر جامع مسجد بیدر اور 3 بجے بگدل میں ادا کی جائیگی نمازِ جنازہ

بیدر: 16/جنوری (اے این این) یہ خبر نہایت دکھ کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ شفیق احمد کلیم 15/ جنوری کی شام 8 بجے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تفصیلات کے بموجب 16 جنوری 2024ء بروز منگل کو مرحوم شفیق احمد کلیم بیدر کی پہلی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بیدر میں ادا کی جائیگی۔ ( نماز ظہر 1:30 بجے ہوگی) جبکہ چونکہ مرحوم کا آبائی مقام موضع بگدل ہے جس کے باعث دوسری نماز جنازہ جامع مسجد بگدل میں 3 بجے ادا کی جائیگی۔ اور تدفین قبرستان نزد حسینی مسجد بگدل میں ہوگی۔

مرحوم شفیق احمد کلیم، مرحوم نثار احمد کلیم کے چھوٹے فرزند تھے۔ آپ نہایت ہی مخلص, ملنساراور نیک انسان تھے۔ آپ گذشتہ 25 سال سے حاجیوں کی خدمت انجام دیتے رہے۔ حاجیوں کا حج فارم پر کرنے سے لیکر انکے حج ہاؤس میں قیام اور حج سے واپسی تک کی پوری منصوبہ بندی کرنا اور اس دوران پیش آنے والے تمام مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔ آپ دینی و ملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ اللہ اجر عظیم عطا فرمائے آمین۔

تین ماہ قبل آپ نے ایک فیکٹری جو بیدر کے انڈسٹریل ایریا میں ہے قائم کی اور وہ دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کے دفتر میں شام 8 بجے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے آمین۔

پسماندگان میں اہلیہ، ایک فرزند ، دو دختر ،داماد اور دو نواسے ہیں۔ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

رابطہ کیلئے :
بھائی: سعید احمد: 9448445012
بھائی: رفیق احمد: 9423438959
داماد: کلیم احمد: 9397874316 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!