بیدرضلع بیدر سے

بیدر: 18/جنوری کو ”مسلم خواتین: مقام اور ذمہ داریاں“ موضوع پر خواتین کا اجتماعِ عام، شرکت کی اپیل

بیدر: 16/جنوری (پی این) محترمہ حمیرہ پروین اورنجمہ فریس معاونین ناظمہ شعبہ خواتین جماعت ِ اسلامی ہند، شہر بیدر کے بموجب مسلم خواتین کے لئے ایک روزہ عظیم الشان اجتماعِ عام برائے خواتین کا 18/ جنوری 2024، جمعرات 11:00 بجے تا 2:00 بجے دوپہرممتاز فنکشن ہال، نور خان تعلیم، بیدر میں انعقاد ہوگا۔ ”مسلم خواتین: مقام اور ذمہ داریاں“ مرکزی موضوع پر منعقد ہونے والے اس اجتماع کے مقاصد میں خوشگوار خاندان کی تشکیل نو کے لئے خواتین کو تیار کرنا۔ اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت کے لئے خواتین کو آمادہ کرنا۔اجتماعی زندگی گزار نے اور اقامت دین کی جد وہ جہد کرنیکے لئے بہتر ماحول فراہم کرنا۔قرآن حکیم اور ہماری زندگی بہتر سماج کی تشکیل کے لئے عملی جد وجہد کرنے کے لئے خواتین وطالبات کو تیار کرنا۔آخرت کی جو ابد ہی کا احساس پیدا کرنا۔ تمام اخلاقی برائیوں سے دور رہنے کی تلقین کرنا۔ جیسے نکات شامل ہیں۔ اس اجتماع کی صدرات محترمہ تشکیلہ خانم صاحبہ، ریاستی سکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ کر ناٹک (بنگلور) فرمائیں گی۔ جبکہ مہمان مقریرین محترمہ ساجدہ النساء رکن شوری جماعت اسلامی ہند کر ناٹک (ہبلی)، محترمہ کوثر فاطمہ ضلعی ذمہ دار شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، گلبرگہ اور محترمہ توحیدہ سندھے ضلعی ذمہ دار شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر کے خطابات ہوں گے۔ اس موقعہ پر محترمہ سیدہ اُم حبیبہ صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،شہر بیدر اور جناب محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر نے خواتین سے اپنے رشتہ دار خواتین، طالبات اور لڑکیوں کے ساتھ شریک ہونے کی پر خلوص گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!