تلنگانہریاستوں سے

ظہیرآباد میں AIITA کا ماہانہ کیڈر اجلاس، سید اظہر الدین کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ پر مبارک باد

ظہیرآباد: 9/ستمبر (پی آر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن آئیٹا ظہیر آباد ڈویژن کا ماہانہ کیڈر اجلاس کل شام آئیٹا آفس اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر منعقد ہوا، جس کی صدارت مقامی صدر خواجہ نظام الدین نے کی اس اجلاس میں سید اظہر الدین اسٹیٹ جوائنٹ سیکریٹری نے تذکیر بالقرآن میں سورہ حشر کی آخری آیات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایمان والو اللہ سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نےکل کے لیے کیا سامان کیا ہےاللہ ان سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو دوزخ میں جانے والے اورجنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے۔جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں۔

مقامی صدر خواجہ نظام الدین نے ملک کی 76ویں جشن آزادی کی مناسبت پر طلبہ کے لئے "میرے مثالی مجاہد آزادی ” اور اساتذہ کے لئے تحریک آزادی کے گمنام مجاہدین کے کامیاب انعقاد اور ایوارڈز کی تقسیم میں تعاون پر کیڈر کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ ہمارے اساتذہ ہر کام مستعدی سے کرینگے اس سے قبل عمران احمد خان مقامی خازن نے انفاق فی سبیل اللہ ہر اظہار خیال کیا اور ممبر شپ وصولی کا اعلان کیا۔

یوم اساتذہ کے موقع پرسید اظہرالدین صدر مدرس سنگھتم ہائی اسکول و اسٹیٹ جوائنٹ سیکرٹری کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات پر اسمبلی سطح پر حلقہ اسمبلی اندول کے ایم ایل اے کرانتی کرن کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر سیکریٹری سید عبدالحفیظ محمد ارشاد محمد قیصر غوری میڈیا سیکریٹری عبدالمجید محمد یداللہ نذیر شریف محمد معین الدین معاون امیر مقامی و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!