بیدرضلع بیدر سے

بیدر: NEET-2022 میں وزڈم کالج کے 3 طلبہ نے حاصل کیے 500 سے زائد نشانات

بیدر: 8/ ستمبر (پی آر) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج بیدر کی اطلاع کے مطابق کل 7/ ستمبر 2022ء دیر رات نیٹ 2022 کے تائج جاری کیے گئے۔ الحمد للہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وزڈم کے نتائج شاندار رہے۔

طلباء مہک فاطمہ بنت محمد فصیح الدین نے 553، نورین فاطمہ بنت محمد عبد الستار 523 اور عدنان سمیع ولد محمد حنان نے 519نشانات حاصل کیے۔ اسی طرح طلباء خواجہ معین الدین قریشی ولد عبد القیوم قریشی نے 495، آصف قریشی ولد قیوم قریشی492، امرین بیگم بنت عبد الشکور 486، پرویز اختر ولد اسحاق میاں منہلی 473 اور فہد بلال ولد محمد ایوب سیڑم 463 نشانات حاصل کیے۔ اس طرح 10 سے زائد طلباء اس سال فری گورنمنٹ میڈیکل سیٹ ( 371 Jریزرویشن کی سہولت سے)حاصل کرنے کی قوی توقع ہے۔

آج 8 / ستمبر بروز جمعرات، نیٹ میڈیکل کا اچھا رینک حاصل کرنے والے طلباء اپنے والدین کے ساتھ مسلسل آتے رہے اور وزڈم انتظامیہ خصوصاً محمد آصف الدین چیرمین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس اور پرنسپال اور نیٹ کی ٹیم کی شال پوشی و گلپوشی اور مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ وزڈم میں جشن کا سال ماحول بنا رہا۔

طالب علم عدنان سمیع نے کہا کہ میں وزڈم سے نیٹ کا اگزام دے کر کامیابی حاصل کی MBBSکے بعد میں MD ڈرماٹولوجسٹ (Dermatologist) اسکن اسپیشلسٹ بن کر خدمت خلق کرونگا۔ ان کے والد محمد حنان جو ایک کسان ہیں نے کہا کہ مجھے وزڈم پر مکمل اعتماد ہے، اس لیے میں نے میرے تمام بچوں کو وزڈم ہی میں پڑھایا ہوں ۔

محمد صلاح الدین فرحان چیرمین وزڈم نیٹ اکیڈیمی نے کہا کہنیٹ بیاچ اور وزڈم نیٹ رپیٹر بیاچ 2022 کے 100% طلباء NEET Qualify یعنی میڈیکل سیٹ کے لیے اہل ہوچکے ہیں اور نیٹ لانگ ٹرم بیاچ 2023 کی کلاسس کا آغاز ہو چکا ہے۔ داخلے تیزی سے جاری ہیں۔ جن طلباء کو کم نمبرات ملے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں۔ اگر وہ میڈیکل کے حقیقی خواہش مند (Medical Aspirants)ہیں تو انہیں ایک سال ضرور Repeat کرنا چاہیے۔ ایسے طلباء وزڈم لانگ ٹرم نیٹ رپیٹر بیاچ 2023 میں بلا تاخیر داخلہ لے کر سنجیدگی کے ساتھ سخت محنت کریں۔ان شاء اللہ وزڈم آپ کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو حقیقت میں بدل دے گا۔

اس موقع پر محمد آصف الدین نے کہا کہ یہ نتائج خدا کے فضل، انتظامیہ کی مؤثر پلاننگ اور شیڈیلنگ کے ساتھ ساتھ نیٹ کی مخصوص فیاکلٹیز کے ٹیم ورک، طلباء کی سخت محنت اور اولیاء طلباء کے وزڈم پر مکمل اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے میڈیکل Achievers طلباء، اولیاء طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد دی۔ سید علی منیجر نے کہا کہ میڈیکل Achievers اورNEET Qualify طلباء اور ان کے والدین کے لیے بروز جمعہ 9 / ستمبر 2022 بعد نماز جمعہ بوقت 1:30 دوپہرکو تہنیتی تقریب اور طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!