انتقال پُرملال

بیدر: انتقال پُر ملال

بیدر: 8/ستمبر (اے ایس ایم) بیدر کی معروف علمی شخصیت الحاج محمد حبیب الدین مؤظف صدر مدرس ساکن علی باغ بیدر کا مختصر سی علالت کے باعث کل رات دیر گئے انتقال پر ملال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ قدوائی روڈ بید رمیں حافظ محمد عبدالمعز الدین کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت بدرالدین دارین ؒچدری روڈ بیدر عمل میں آئی۔

مرحوم انتہائی سادہ مزاج، صوم صلوۃ کے پابند تھے۔ جلوس، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر اساتذہ اکرام، عہدیداران محکمہ تعلیمات، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو پرسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور جمیع پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔ آمین!

پسماندگان میں دو دختران اور2فرزندان احمدمحی الدین فاروق انجئینرسعودی، محمدمنہاج الدین خرم سافٹ ویر انجئینرشامل ہیں۔مرحوم کے فاتحہ سیوم برائے ایصال ثواب 9/ستمبر بعد نماز جمعہ تا قبل از نماز عصر ختم قرآن مجید مسجد عثمانیہ قدوائی روڈبیدر میں مقرر ہیں۔ بعد نماز عصر فاتحہ پیشکشی چادر گل بہ مزار مرحوم و مغفور مقرر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!