بیدر کے سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کی جنتادل(S) میں شمولیت HD کمار سوامی، CM ابراہیم نے کیا خیر مقدم
بیدر:4/ستمبر (اے ایس ایم) بیدر کے حرکیاتی نوجوان قائد سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کی جنتادل سیکولرمیں شمولیت جے پی بھون دفتر جنتادل بنگلو رمیں شاندار استقبال کیا۔ تفصیلات کے بموجب جے پی بھون بنگلور میں پر اثر تقریب میں سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ نے ایچ ڈی کمار سوامی سابق ریاستی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں، سی ایم ابراہیم ریاستی صدر جنتال سیکولر، بنڈپا قاسم پور سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بیدر ساؤتھ، اور دیگر ریاستی و ضلع بیدر کے قدآور جنتادل کے قائدین کی موجود گی میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جنتال میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر ایچ ڈی کمار سوامی سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور سی ایم ابراہیم نے مرحوم قائد مجاہد قوم وملت سید ذالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر کو یاد کیا اور ان کی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ میں سید ذوالفقار ہاشمی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سید سرفراز ہاشمی اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع بید رکے پسماندہ عوام کو اوپر اٹھانے کیلئے بھر پور جدو جہد کریں گے۔سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کے ساتھ سینکڑوں نوجوانوں نے جنتال دل ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ان سبھی کو جنتادل ایس کا کھنڈوا پہنا کر جنتال دل ایس میں خیر مقدم کیا گیا۔
بیدر کایہ وفد جب بنگلور پہونچا اس کی اطلاع جیسے ہی ایچ ڈی کمار سوامی کو ہوئی وہ رام نگرمیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رام نگر میں موجود تھے۔ لیکن انہوں نے امدادی کام مختصرکرکے اس وفد کے استقبال کیلئے بنگلور پہونچے۔گذشتہ دنوں سید سرفراز ہاشمی کی بنگلور روانگی کے موقع پر ان کی قیامگاہ سے ریلوے اسٹیشن تک ہزاروں حامیوں نے جلوس کی شکل میں شال و گلپوشی کرتے ہوئے بنگلور کے لئے وداع کیا۔