بیدر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث کی تشکیل نو، شیخ سلیم بنے ضلعی امیر
بیدر: 23/اگست (اے ایس ایم) مرزا اعظم بیگ کارگزار امیر ضلع جمعیت اہل حدیث بیدر کے بموجب بتاریخ 20/اگست 2022 کو ضلعی جمعیت اہل بیدر کا انتخاب ِ نو عمل میں آیا جسکی تفصیلات اس طرح ہیں۔ بطور مشاہد صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک و گوا کے ذمہ داران میں نائب امیر فضیلت الشیخ شاہ ولی اللہ عمری حفظ اللہ میسور اور اسلم خان ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک و گوا اور منصور احمد داود قریشی خازن جمعیت اہل حدیث کرناٹک و گواتشریف لائے‘ بعد نماز ظہر فضیلت الشیخ شاہ ولی اللہ عمری حفظ اللہ کے خطاب کے ساتھ انتخاب کا آغاز بمقام مسجد علیؓ ارکاٹ گلی نورخان تعلیم بیدر میں ذمہ داران کی موجودگی میں بلا کسی اختلاف دستور کے مطابق مجلس شوری کے 21 احباب میں سے مختلف عہد وں پر ان احباب کو منتخب کیا گیا۔
امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث بیدر شیخ سلیم اور نائب امیر اول فضلیت الشیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی حفظ اللہ اور نائب امیر دوم محمد طاہر ہمناآباد اور ناظم شاہ حامدمحی الدین قادری اورنائب ناظم اول محمد عبدالقادر اسامہ بیدر‘ نائب ناظم دوم محمد عامر الدین عرف مامو بسواکلیان اورخازن محمد عامر خان بیدر‘اور بقیہ احباب بطور مجلس شوری ضلعی جمعیت اہل حد یث بیدر نامزد کئے گئے، اسماء گرامی ڈاکٹر کلیم اُللہ، ناصر خان ، محمد عارف، محمد وقار، انجم شکیل، مرزا اعظم بیگ، محمد عبدالمجیب (اکرم) اور ہمناآباد سے مرزا عباس، محمد حبیب، اور بسواکلیان سے زبیر احمد، خواجہ معین الدین، اور گھوڑوازی سے محمد شجاع الدین نا گور (بی) سے عبد الرشید اور کوہِ نور پہاڑ سے رفیق قریشی۔ اور اس انتخاب کے بطور اڈہاک کمیٹی ڈاکٹر مقصود چندا، جناب محمد مجاہد اور الطاف رہے۔ مشاہد ذمہ داران میں منتخب ا فراد اور احباب جمعیت کو زرین مشوروں سے نوازا۔ اس طرح یہ انتخابی عمل بحسن خوبی سے تکمیل کو پہنچا۔