مرکز تبلیغی جماعت سے وابستہ ہرفرد کو دینے ہوں گے ان 6 سوالات کے جواب
نظام الدین مرکز میں آئے ہر فرد سے پوچھ تاچھ کرے گی کرائم برانچ، 6سوالات کی فہرست بھی تیار کی ہے۔
نٸی دہلی: 7/اپریل- دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مارچ میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں آئے جماعت سے وابستہ افراد کی فہرست بنانی شروع کردی ہے۔ کرائم برانچ مرکز میں آئے ہر ایک فرد سے پوچھ گچھ کرے گی ۔ کرائم برانچ نے 6سوالات کی فہرست بھی تیار کی ہے ۔ زیادہ تر سوالات مولانا سعد سے وابستہ ہیں۔ لیکن آئیسولیشن کیمپ کرائم برانچ کی جانچ میں تھوڑی پریشانی پیدا کرسکتے ہیں ۔ جب تک جماعت سے وابستہ افراد آئیسولیشن کیمپ میں ہیں ، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ہے ۔ کرائم برانچ جماعت سے وابستہ ہر ایک شخص سے الگ الگ پوچھ تاچھ کرنے والی ہے ۔
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے سوالات کی جو فہرست تیار کی ہے ، اس کے چھ سوالات کچھ اس طرح ہیں ۔
تبلیغی جماعت سے کب اور کیسے وابستہ ہوئے ؟
کورونا وائرس سے وابستہ کیا کیا معلومات انہیں دی گئیں اور کتنے لوگوں کو سینیٹائزر اور ماسک کی سہولت دی گئی ؟
کیا جماعت سے وابستہ افراد کو باہر نافذ دفعہ 144 کے بارے میں بتایا گیا تھا ؟
22 مارچ کے بعد تقریبا ایک ہزار سے 1200 لوگوں کی جماعت اندر ی تھی، انہیں صحیح وقت پر کیوں نہیں نکالا گیا ؟
مولانا سعد اور انتظامیہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے وابستہ احتیاط کے بارے میں انہیں بتایا تھا یا نہیں ؟تبلیغی جماعت سے وابستہ کتنے افراد نے اس دوران گھر جانے کی اجازت مانگی تھی اور انہیں روکا گیا تھا؟
یاد رہے کہ تبلیغی جماعت مرکز معاملہ کی میڈیا کوریج سے ناراض جمعیت علما ہند نے ملک کی عدالت عظمی میں عرضی داخل کی ہے۔ نظام الدین مرکز میں ہوئے پروگرام کے بعد میڈیا کی خبروں کو بدنیتی سے بھرا بتاتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ جمعیۃ علما ہند کا کہنا ہے کہ میڈیا غیر ذمہ داری کے ساتھ کام کررہا ہے ۔