ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمدقادری بگدلی کو پیش کی گئی تہنیت
بیدر:31/جولائی (اے ایس ایم) ملک کے ممتاز کسان ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمدقادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ بگدل شریف کو انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ دہلی آئی سی اے آر کی جانب سے ہلدار کیسان ایوارڈ 2021عطا کئے جانے کی مسرت میں چٹگوپہ کے ممتاز بزنیس مین جناب اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سوئٹ ہاؤز نے درگاہ آستانہ قادریہ بگدل پہنچ کر ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری کو مبارک باد دی۔ اس باوقار قومی ایوارڈ ملنے پر اپنی مسرت کا اظہار شال پوشی و گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی۔ اسی طرح جناب محمد یوسف احمد قادری ابو، محمد مجیب سوداگر، سیدساجد علی، سید ہاشم علی، سیدحامد علی و دیگر مریدین نے شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔