بیدرضلع بیدر سے

بیدر: نوجوان مجلسی لیڈر خواجہ شیخ اظہر کی اپنے حامیوں کے ہمراہ جنتادل (ایس) میں شمولیت

بیدر: 31/جولائی (اے ایس ایم) محمد اسد الدین ریاستی نائب صدر شعبہ اقلیتی جنتادل سیکولر کی اطلاع کے بموجب شہر بیدر کے ممتاز حرکیاتی نوجوان قائدخواجہ شیخ اظہرکی قیادت میں شہر کے خاص کر مجلس اتحاد المسلمین یوتھ کانگریس اور بی ایس پی کے سینکڑوں نوجوانوں نے جنتادل ایس میں شامل ہوئے۔

تفصیلات کے بموجب ایچ ڈی کمار سوامی سابق وزیر اعلیٰ ریاست کرناٹک کے ہاتھوں سی ایم ابراہیم ریاستی صدر جنتادل سیکولر، بنڈپا قاسم پور سابق وزیر و رکن اسمبلی بیدر ساوتھ، رمیش پاٹل سولپور صدر ضلع جنتا دل کی موجودگی میں بیدرکے وائی بی ہوٹل میں ہورہی علاقہ کلیان کرناٹک کی میٹنگ میں رکنیت حاصل کی۔

جس میں ایم ائی ایم سے مرزا فہیم بیگ، سید جواد علی، شیخ صابر علی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کارکنان و یوتھ کانگریس سے محمد عتیق جنرل سیکریٹری اور بی ایس پی سے بابو صاحب کے ساتھ کئی دیہاتوں سے گرام پنچایت ممبر وغیرہ بھی جنتادل ایس شامل ہوئے۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ تعلقہ ہمناآباد سے غلام دستگیر،چٹگوپہ سے میر اشرف علی مالی پٹیل نے بھی کانگریس کو الوداع کہہ کر جنتادل میں شیمو لیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر حیدرآباد کرناٹک علاقہ کے جنتادل کے قد آورقائدین و کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!