پی یو سی سال دوم کے نتائج میں ہمناآباد کے طالب علم محمد سفیان نے بنائی تاریخ
ہمناآباد: 18/جون (ایس آر) ہمناآباد کے صحافی سید رضوان کے پھوپی زاد بھانجے محمد سفیان ولد محمد مستان نے پی یو سی سال دوم کے نتائج میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والدین بلکہ تمام اہلیان ہمناآباد کا سر فخر سے اُونچا کر دیا۔ انہوں نے پی یو سی سال دوم میں منجملہ 600 نمبر ات میں سے 583نمبرات حاصل کیے، ان کی کامیابی کا تناسب %97.16رہا۔
اس قبل انہوں نے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج میں تمام بیدر ضلع میں دوسرے نمبر کی پوزیشن حاصل کی تھی، پی یو سی کی تعلیم انہوں نے بیدر کے نجی کالج میں حاصل کی۔ ان کی اس تاریخی کامیابی پر شادان پبلک اسکول ہمناآباد کے تمام اساتذہ اور انتظامیہ نے ان کو اور انکے والدین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔