بیدر: وزڈم پی یو کالج (سائنس) کے 12ویں جماعت کامیاب طلبہ کا تناسب %63.21 فیصد
بیدر: 18/جون (پی آر) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج آف سائنس بیدر کی اطلاع کے مطابق پی یو سی سال دوم (سائنس) بورڈ امتحانات منعقدہ اپریل 2022 کے نتائج کا اعلان ہوا۔ طالبہ نورین فاطمہ بنت ایم۔اے ستار بیدر نے600 میں سے 580 نشانات حاصل کرتے ہوئے % 96.66 سے کالج میں اول مقام حاصل کیا۔
طالب علم سید فہد علی ولد سید ایوب علی چنچولی نے %95 سے دوسرا مقام حاصل کیا۔ جبکہ طالبہ صفیہ فاطمہ بنت محمد اسلم بیدر نے %91 سے تیسرا مقام حاصل کیا۔ ابھیشک گرجے ولد شیو کمار گرجے نے %86 حاصل کر کے امتیازی کامیابی حاصل کی۔
کالج کا جملہ نتیجہ %63.21رہا۔ وزڈم کے یہ نتائج ضلع بیدر میں بہترین کارکردگی ہے۔ کل 193طلباء میں سے 122طلباء کامیاب رہے۔ جس میں 12 ڈسٹنگشن، 68 فرسٹ کلاس اور 42 طلباء سکنڈ کلاس رہے۔ ایک سے زائد طلباء نے ریاضی میں 99، بیولوجی میں 99، کمسٹری میں 98، فزکس میں 96، اردو میں 97، ہندی میں 97، کنڑا میں 87 اور انگریزی میں 92 نشانات حاصل کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا۔
محمد آصف الدین چیرمین وزڈم کالج نے تمام کامیاب طلباء، اولیاء طلباء، اور لکچررس کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم کالج واکیڈیمی نے ناکام طلباء کے لیے سپلمنٹری امتحان کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کلاسس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیل طلباء مایوس نہ ہو، سپلمنٹری امتحان میں ضرور کامیاب ہونگے۔