بسواکلیان: میر سخاوت علی کی دُختر کا عقد مسعود
بسواکلیان: 19/جنوری (کے ایس) میر سخاوت علی کی دُختر صفیہ انجم کا نکاح شیخ عرفان الدین ولد شیخ محمد جمال الدین موظف صدر مدرس ساکن شاہ جانی اوراد (ہال مقیم بسواکلیان) کے ساتھ بمقام مسجد مقبرہ میں بخوبی انجام پایا۔ طعام و تناول کا اہتمام بعد نماز مغرب دارالسلام فنکشن حال میں رکھا گیا تھا۔
اس محفل عقد میں دائیں سے بائیں محمد شریف الدین، خیر المبین، خواجہ سرتاج الدین سینئر صحافی بسواکلیان، میر امانت علی ایڈوکیٹ، میر سخاوت علی، محمد جمال صدر مدرس، میر حسن علی، سید مکرم علی، سید منصور شرف الدین پٹیل اور دیگر دوست احباب رشتہ دار کی کثیر تعد موجود تھی۔