ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

بیدر میں11 افراد کی آئی کورونا پازیٹیو رپورٹ، انتظامیہ چوکس

بیدر: 13/مئی۔ ریاست میں کورونا کے معاملات دن بدن بڑھتے ہی جارہے ہیں، آج صبح 12 بجے کی کرناٹک بلٹین میں رپورٹ دی گئی ہے کہ کل شام سے آج صبح  تک کورونا کے جملہ 26نئے کیسس سامنے آئے ہیں جس کےساتھ ہی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 951 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں آج سب سے زیادہ  کورونا کے معاملات بیدر سے سامنےآئے ہیں جہاں17 سال یا اس سے کم عمر چار بچوں سمیت 11 کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ جبکہ ہاسن میں 14سالہ لڑکی سمیت چار لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے اسی طرح ضلع اُترکنڑا، داونگیرے ، کلبرگی اور بیجاپور میں 2۔ 2، جنوبی کینرا ، بنگلور (شہر) اور بیلاری میں 1.1معاملات سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے 951 کورونا کے معاملات میں 442 افراد صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوچکےہیں، جبکہ 32 لوگوں کی جانیں اس بیماری سے تلف ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!