ضلع بیدر سےہمناآباد

جون 21 کو ہیلی کھیڑ(بی) اور 22 جون کو ہمناآباد بلدیہ کے صدر کا ہوگا انتخاب

ہمناآباد: 17/جون (ایس آر) ہمناآباد اور ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے صدر مستعفی ہونے کے بعد نئے صدر کے انتخابات عمل میں لائے جا رہے ہیں، ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے صدر کا انتخاب 21جون بروز منگل کو ہو گا۔ یہاں پر صدر کا عہدہ عام زمرے کے تحت رکھا گیا ہے صدر بلدیہ کی دوڑ میں وارڈ نمبر 4کے رکن بلدیہ ناگ راج ہیبارے اور وارڈ نمبر 7سے رکن بلدیہ محمد یو سف سواداگر کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا ہے حتمی فیصلہ رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کریں گے۔

ہیلی کھیڑ(بی) کی تمام عوام کی نگاہ راج شیکھر پاٹل کے فیصلہ کی منتظر ہے اگر صدر بلدیہ محمد یوسف سواداگر منتخب ہو جاتے ہیں تو تمام بیدر ضلع میں ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ ایک ایسی واحد بلدیہ ہوگی جس کے صدر اور نائب صدر دونوں کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہو گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس بات کا فائدہ رکن اسمبلی کو آنیوالے 2023کے اسمبلی انتخابات میں فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

اسی طرح ہمناآباد بلدیہ کے صدر کا انتخاب بروز چہارشنبہ بتاریخ 22جون کو ہوگا، یہاں پر صدر کا عہدہ ایس سی خاتون کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر 26کی رکن بلدیہ نیتو ملکاآرجن شرما کا صدر بننا طئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!