ممبرا میں مولانا افضل حسین گشتی لاںٔبریری شاخ کا قیام
ممبرا: 12/جون (پی این) انصاری ابو اظہر ابو دجانہ انچارج مولانا افضل حسین لائبریری، ممبرا کی اطلاع کے مطابق مولانا افضل حسین گشتی لاںٔبریری کے زیر انتظام ممبرا شاخ کے لیے آج 21 کتابوں کا ایک سیٹ موصول ہوا۔ ان میں مختلف عنوانات پر مشتمل کتابیں دستیاب ہیں’بچوں کے لںٔے کںٔی معنوں میں ایک الگ طرح کی انفرادیت رکھتی ہیں۔ ان میں موجود مضامین طلباء و طالبات کی مثبت انداز میں رہنماںٔی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہیں کسی بھی قسم کی معلومات بآسانی مہیا ہںو سکتی ہیں، شرط یہ ہے کہ طلباء باقاعدگی سے کتابوں کا مطالعہ کریں.
ممبرا شاخ کے لیے دی ہوئی کتابیں ہمارے اسکولی طلباء کے ساتھ ساتھ اطراف واکناف میں مقیم ‘رہاںٔش پذیر طلباء کی دلچسپی کا سامان بن سکتی ہیں، ساتھ ہی آس پاس کے علاقے’محلے کے بزرگ بھی ان کتابوں سے بہتر استفادہ حاصل کر سکتے ہیں.یہ کتابیں ان بزرگ حضرات کی بیزارگی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اک نیا جوش اور حوصلہ اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی. الرسالہ’ زندگی نو’طیبات’ ماہنامہ حجاب’ گلشن اطفال’ فنکار نو’جنت کے پھول……وغیرہ…یہ وہ سرمایہ ہیں جو جتنا بٹے گا اتنا نفع بخش ثابت ہو گا. کوشش رہے گی کہ زیادہ سے زیادہ افراد ان کتا بوں سے مستفید ہوں.
.