سونیا گاندھی عام اتفاق رائے سے کانگریس پارلیمانی بورڈ کی لیڈر منتخب
نئی دہلی: یکم جون – ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سربراہ سونیا گاندھی کو ہفتے کے روز کانگریس پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والانے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ میں ہونے والی میٹنگ کے دوران محترمہ سونیا گاندھی کوعام اتفاق رائے سے کانگریس پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ خیال رہے کہ محترمہ گاندھی کی 16ویں لوک سبھا میں بھی پارلیمانی بورڈ کی لیڈر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی نے ملک کے 12.25 کروڑ رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانگریس پر اعتماد کیا۔