بیدر: سرکاری مدارس کے اساتذہ کیلئے 2 روزہ آموزشی بازیابی تربیت کا انعقاد
بیدر: 16/جون (پی این) عبداللہ آزاد کی اطلاع کے مطابق تعلقہ اوراد، بھالکی اور بیدر کے جملہ 142 اساتذہ کو شاہین ہائی اسکول گولہ خانہ بیدر کے 3 جماعتی کمروں میں 6 ایم آر پی کی نگرانی میں 2 روزہ ودیا پرویش/کلیکا چیتریکے (آموزشی بازیابی) جماعت اوّل تا سُوّم اساتذہ کرام کی تربیت کامیابی کے ساتھ عمل میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق تربیت کا آغاز ضلعی نوڈل آفیسر ڈاکٹر محمد گُلسین سر اورانچارج بی ای او و بی آر سی کو آرڈینیٹر وجئے کمار بیلمگی سر کے مفید کلمات سے ہوا۔
تربیت گاہ میں سرکاری معلمی ملازمین یونین کے ذمہ دار محمد اشرف کے بشمول وسیعہ شاہین، محمد اظہرعلی، محمد امام الدین، محمد عبداللہ مدثر اور محمد غوث اصحاب وسائل کے ذریعہ تربیت پہنچائی گئی۔
بی آر پی سید مصطفیٰ قادری نے بحسنِ خوبی کے ساتھ مسلسل دو روز تربیت گاہ میں موجود رہ کر ہر اعتبار سے تربیت کو آسان و سہل اور معنی خیز بنانے کی کوشش کی اور اختتامی جلسہ میں تربیت کو پُر سکون انداز میں تینوں تعلقہ کے سی آر پی، ایم آر پی اور تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اپنے اپنے اسکولوں میں ودیا پرویش کے نظام کو کامیابی کے ساتھ قائم کریں گے۔