تلنگانہریاستوں سے

مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی کی کتاب “تجہیز، تکفین و تدفین کا آسان طریقہ” کا رسم اجراء

حیدرآباد: 15/جون (پی آین) مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی ناظم جامعہ عربیہ ارشاد العلوم حیدرآباد کی ترتیب کردہ کتاب بنام ’’تجہیز و تکفین کا آسان طریقہ ‘‘کے نئے ایڈیشن کا رسم اجراء مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی استاذ دارالعلوم حیدرآباد و خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

جامعہ عربیہ ارشاد العلوم سلیمان نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کتاب کا رسم اجراء انجام دیتے ہوئے مولانا سید احمد ومیض ندوی نے کہا کہ میت کو غسل دینا ، کفن پہنا نا ،اور دفن کرنے تک کی خدمت کرنا اجر عظیم کا باعث ہے، رسول اللہ نے ارشاد فرمایا جو میت کو غسل دیتا ہے وہ گناہوں سے ایسے پاک ہوتا ہے جیسا کہ وہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے، اوربتایا کہ جومیت کے ساتھ جنا زہ میں نماز جنازہ تک شریک رہتا ہے تو اسکو ایک قیر اط ثواب ملتا ہے صحا بہ ؓنے فرما یا ایک قیراط کی مقدار کیا ہوتی ہے فرمایا کہ ایک احد پہاڑ کے برابر ہوتی ہے۔

مولانا ندوی نے مسلمانوں سے خوا ہش کی کہ اپنے مر حو مین کی آخری خدمت کر کے اجر عظیم پائیں اور اس خدمت کیلئے آگے بڑھیں کیونکہ میت زیادہ حقدار ہوتا ہے خدمت کا کیونکہ اس وہ بے دم اور لاچار ہوگیا ہے، انہوں نے مولانا حبیب الرحمن حسامی کو آسان طریقہ سے اس کتاب کی ترتیب دینے پر مبارکباد پیش کی، اور عوام الناس کو اس سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ،اس کتاب کو پڑھ کر بآسانی میت کی آخری خدمت انجام دے سکتے ہیں ، ترتیب وا ر تمام امور کو بیا ن کیا گیا ہے۔

مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی نے کہا کہ صفا بیت المال انڈیاکے زیر اہتمام منعقدہ تجہیز و تکفین کے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے اور عملی میدان میں قدم رکھنے کے بعد غسل میت اور کفن و دفن کے مسائل کو آسان انداز سے ترتیب دینے کی ضرورت محسوس ہوئی، چنانچہ مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال کی ہمت افزائی سے یہ کتاب اول مرتبہ منصہ شہود پر آئ تھی، پھر مسلسل تقاضوں کی بنیاد پر اس کتاب کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب جامعہ عربیہ ارشاد العلوم سلیمان نگر، مکتبہ کلیمیہ نامپلی حیدرآباد، پر دستیاب رہے گی،اگر کوئی اس کتاب کو اپنی جانب سے خرید کر مفت تقسیم کرنا چاہے تو رعایت دی جائے گی۔ سیل نمبر9700072943 پر رابطہ کرسکتےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!