طلباء یونین لیڈر حمزہ سفیان سمیت معروف سیاسی و سماجی کارکنان SDPI میں ہوئے شامل
نئی دہلی: 28/ستمبر(پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی اور قومی جنر ل سکریٹری محمد شفیع نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق نائب صدر حمزہ سفیان، اے آئی ایم آئی ایم سابق آرگنائزنگ سکریٹری و پیس پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری صدر الحق خالدی، دہلی یونیورسٹی کے قانون کے طالب علم شاہ رخ خان اور علی گڑھ کے معروف سماجی کارکن محمد نقیب الغوث کونئی دہلی کی پارٹی ریاستی دفتر میں منعقد ایک نشست میں پارٹی رکنیت دی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی اترپردیش ریاستی انچارج ظہیر عباس موجودرہے۔

