بیدر: گورنمنٹ اُردو ہائر پرائمری اسکول سکندرا پور میں وداعی تقریب
بیدر: 12/ جون (اے ایس ایم) گورنمنٹ اُردو ہائر پرائمری اسکول سکندرا پور ضلع بیدر میں اسریٰ بیگم کی تہنیتی و وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں حافظ عبدالکریم صدر جلسہ اور میر معلمہ نسرین فاطمہ نگران کار رہیں۔ تقریب میں تمام گاؤں کے معزز حضرات کو مدعو کیا گیا جن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقبول صاحب پنچایت ممبر، ظہورالدین قادری ایڈوکیٹ اور مختار احمد معاون معلم املاپور کو مدعو کیا گیا۔
وداعی تقریب میں اسریٰ بیگم صاحبہ 20 سالہ ناقابل فراموش خدمات کی ستائش کی گئی۔ گاؤں کے تمام معزز حضرات نے مدرسہ کے آغاز سے لے کر اب تک کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اسریٰ بیگم صاحبہ سے اظہار تشکر کیااور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں کی۔
اسریٰ بیگم صاحبہ کے سابقہ طلباء جو آج پڑھ لکھ کر قابل اور برسر روزگار ہیں نے بھی اپنے خیالات اظہار کئے اور نم آنکھوں سے محترمہ کو وداع کیا اور ساتھ ہی خوشی کا بھی اظہار کیا کہ آج محترمہ ترقی پاکر سرکاری اُردو ہائر اپرائمری اسکول نوآباد کی میر معلمہ بن گئی ہیں۔
اسریٰ بیگم صاحبہ کی جامع مسجد کمیٹی اور مدرسہ کی جانب سے شال پوشی اور گلپوشی بکثرت کی گئی۔ محترمہ نے خود بھی تمام بچوں میں نوٹ بکس اور شیرینی تقسیم کے ساتھ دوپہر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا اورمعلم مدرسہ ہذا کے اظہار تشکر کے بعدوداعی تقریب کاتکمیل پذیر ہوئی۔