خبریںقومی

جھارکھنڈ پولیس فائرنگ میں قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے: SDPI

نئی دہلی: 11/جون (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPIٌ) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے جھارکھنڈ میں دو مسلم نوجوانوں کو پولیس گولی مار کر ہلاک کرنے پر صدمے اور غصے کا اظہار کیا ہے جو نوپورشرما کے نبی پاک ﷺ کے بارے میں توہین آمیز کلمات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ نوپور شرما کی بدتمیزی نے بیرون ملک اور ملک کے اندر سخت احتجاج کو دعوت دی ہے اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری میں ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ حکمران بی جے پی جو نفرت پیدا کرنے والے دائیں بازو کے ہندوتوا فاشسٹوں کا چہرہ ہے اس نے دیگر ممالک کے سامنے مجبور ہوکر نوپور شرما کو پارٹی سے نکالا ہے۔

جھارکھنڈ کے رانچی میں جمعہ کو نوپور شرما کے نازیبا تبصروں کے خلاف اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کے ایک حصے کے طور پر احتجاج کیا گیا۔پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے دو نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کا سب سے بدترین زاویہ یہ ہے کہ جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے، بلکہ یو پی اے کی حکومت ہے جس میں جے ایم ایم اور آئی این سی بڑی پارٹیاں ہیں۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ قصوروار پولیس افسران کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرے، واقعے کی عدالتی تحقیقات کرے اور مرنے والوں اور زخمیوں کے رشتہ داروں کو معاوضہ ادا کرے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!