بیدرضلع بیدر سے

خواتین اپنی صحت اور کمائی کے موقع کو نہ گنوائیں: سپریہ نندگاولی

بیدر: 26/اگست (وائی آر) ہمیں اپنی صحت سے متعلق حساس رہناچاہیے کیونکہ موجودہ دورمیں صحت کاخیال رکھنے کی سخت ضرورت ہے اسی میں انسانیت کی بھلائی ہے۔ کیونکہ پوری دنیا صحت کے حوالے سے فکرمنداور اتھل پتھل کاشکار ہوچکی ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم وزن کوکنڑول کرنے یا زیادہ کرنے کی مشق کرواتے ہیں۔ اور بیماریوں کو دیکھتے ہوئے پروٹین پاؤڈر کے ساتھ یا اس کے بغیر ڈائٹ مقرر کرتے ہیں۔ یہ باتیں محترمہ سپریہ نندگاؤلی سی ای او EVA دا ویلنس ہب نے بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ Stress کی بدولت ہی آدمی فربہی مائل ہوجاتاہے۔ وزن میں اضافہ کا سبب Stress کاہوناہے۔ سپریہ نندگاؤلی نے کہاکہ ہم صرف خواتین میں کام کرتے ہیں۔ انہیں ان کی صحت کی بابت مشق کراتے ہیں اور ہوم ورک بھی دیتے ہیں۔ انہیں بتایاجاتاہےکہ اپنے جذبات کو کنڑول کس طرح سے کریں۔ کون سی عادتوں سے انسان خوش رہ سکتاہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ ہم اس دوران خواتین کوبہت کچھ سکھاتے بھی ہیں تاکہ وہ کچھ کمائی بھی کرسکیں۔ گھر میں بیٹھے کمائی کرنے کاآج سنہرا موقع ہے۔ اس موقع کو خواتین نہ گنوائیں۔ صحت سے متعلق تجزیہ اور کونسلنگ کی خواہشمند خواتین قدیم شہر کے چوبارہ کے قریب واقع EVA Hubپر ملاقات کرسکتے ہیں۔ 7829161611 پررابطہ کرکے مفت کونسلنگ کے لئے وقت لیا جاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!