گستاخ رسول کو گرفتار کرنے SDPI کا ملک گیر احتجاجی مظاہرہ
پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز کلمات ناقابل معافی
نئی دہلی: 11/جون (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے 9جون 2022کو ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے عہدیداران نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جنہوں نے پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گستاخی کی تھی۔ ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی توہین کرنے پر بی جے پی حکومت کو مستعفی ہونا چاہئے اور سنگھیوں کو ملک کو بدنام کرنے سے روکنا چاہئے۔ احتجاجی مظاہروں میں ہزاوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔