پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی حالت انتہائی نازک
اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ وہ کچھ دنوں سے ونٹلیٹر پر ہیں اور ان کی حالت میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔ کچھ ذرائع نے ان کے انتقال کی خبریں بھی دی ہیں، حالانکہ اس سلسلے میں کچھ بھی مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔
ایک ٹی وی چینل ’جی این این‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف کو دل اور دیگر امراض کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد انھیں دبئی میں ونٹلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ بیماری سے لڑتے ہوئے جمعہ کو ان کا انتقال ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے بھی پرویز مشرف کے انتقال کی غلط خبریں سامنے آ چکی ہیں۔