ظہیرآباد میں 11/جون کو جماعتِ اسلامی کا اجتماعِ عام
ظہیر آباد: 10/جون (پی آر ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے معاون امیر مقامی محمد معین الدین کے بموجب مقامی شعبہ اسلامی معاشرہ کے زیر اہتمام ایک جلسہٴ عام بعنوان ” صحت کو بیماری سے پہلے غنیمت جانو ” موضوع پر 11/جون 2022 بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب 7:15 بجے شام بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد منعقد ہوگا۔ جس میں جناب میر محتشم علی خان ورلڈ چمپئین باڈی بلڈنگ حیدر آباد بطور مہمانان خصوصی لکچر پیش کریں گے۔
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے شہر کے برادران ملت سے پرخلوص خواہش کی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر استفادہ حاصل کریں