تلنگانہریاستوں سے

ظہیرآباد میں کانگریس کا راعیتو رچہ بنڈہ پروگرام، قائدین کا خطاب

ملک میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑدی

ظہیرآباد: 6/ جون (ایم ایس بی ) تنگانہ ریاست کے پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی ہدایت پرظہیرآباد کے ٹی پی سی سی قائدین وائی نروتم، سابق ڈی سی سی بی چیرمین جے پال ریڈی اور دیگرپارٹی قائدین نے آج ظہیرآباد منڈل کے موضع ملچلما میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ راعیتو رچہ بنڈہ پروگرام میں شرکت کی اورورنگل میں کسانوں کو اقتدار میں آنے کے بعد دیے جانے والی تیقنات کو دہرایا ٹی پی سی سی قائد وائی نروتم نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کی شکل میں بھاری بوجھ ڈال رہی ہے، گیس کی قیمت 450 روپے سے بڑھا کر1050 روپے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50، 60 روپے سے تجاوز کرتے ہوئے تین ہندسوں کو عبور کرچکی ہے اور اب 110 روپے سے آگے بڑھ گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ہی راہل گاندھی نے جو(ورنگل میں کسانوں کے لئے اعلانات) کیے تھے ان تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کی خوشحالی کا یقین دلایا تھا لیکن وہ اپنے وعدے پرقائم نہیں رہے، دلت کو سی ایم بنانے کا وعدہ کئے اور خود وزیر اعلیٰ کی کرسی پت قابض ہوگئے دلتوں کے لیے3 ایکر اراضی کے وعدے پربھی عمل نہیں ہوا، اقلیتوں کے تحفظات کو ٹھنڈے بکسے میں ڈالدیا گیا کانگریسی قائدین نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت برسر اقتدار آنے کے بعد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہر ممکن طریقے سے فلاحی اسکیمیں فراہم کرتے ہوئے ترقی کی راہیں ہموار کی جائیں گی۔

اس موقع پر کوہیر زیڈ پی ٹی سی رام داس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی پچھڑے ہوئے لوگوں کی پارٹی ہے ملک میں جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ تمام ترقی کانگریس پارٹی کی مرہون منت ہےآنجہانی باگاریڈی نے ظہیرآباد حلقہ کی ترقی کے لئے بے شمار کام کئے ہیں ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اس پروگرام میں بوچی ریڈی، سرپنچ پانڈورنگا ریڈی، سابق سنگمیشور، ناگی شیٹی، ایم پی ٹی سی بھرت ریڈی، سابق کوآپشن ممبر معین الدین، یوتھ کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری راجونائک، محمد یوسف، موضع کےپارٹی صدر عبدالرشید، راج سوامی اس موقع پر جلیل میا، محمد شریف، قاسم علی، ناظم الدین، قطب الدین، غلام علی، مانیانا، شیوا ریڈی، سنگنا، آسپا، راملو، جگن ناتھ پاٹل، چنگل جے پال، سریش راٹھوڑ، راجو، غوث الدین، نرسنگاریڈی، یوتھ کانگریس قائدین، کارکنان اور کسانوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!