بیدرضلع بیدر سے

مستحق افراد کی امداد کیلئے زکوۃ سنٹر انڈیا، بیدر کی جانب سے درخواستیں مطلوب

بیدر: 6/جون (پی این) محمد شفیع الدین سکریٹری زکوۃ سنٹر انڈ یا بیدرکی اطلاع کے بموجب زکوۃ سنٹر بیدر نے درجِ ذیل مستحق افراد کی امداد کیلئے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
1) خود روزگار (Self Employment)، کاروبار (Business) کے لیے مالی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
2) فنی تعلیم (Skill Education)، پیشہ وارانہ تعلیم (.Professional Education) اور تحقیقی تعلیم (.Research Education) حاصل کرنے والوں کے علاوہ غریب، ضرورت مند، معذور، ضعیف بے سہارا اور بیواؤں کے لیے امداد دی جائے گی۔

مندرجہ بالا مستحقین افراد درخواست فارم حاصل کرنے اور مزید تفصیلات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے زکوۃ سنٹرانڈیا بیدر یونٹ شاپ نمبر 20 بیگم بازار مین روڈ بیدر، بوقت صبح10:30 بجے تا شام 5:30 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں۔

اتوار کو زکوۃ سنٹر کو تعطیل رہے گی۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 13/ جون 2022 بروز پیر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!