ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگرجنگ ہوئی توعالمی برادری ذمہ دار ہوگی: عمران خان
اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو الزام لگایا کہ کشمیر مسئلہ پر عالمی برادری کچھ نہیں کررہی ہے اور اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو عالمی برادری اس کے لئے ذمہ دار ہوگی۔
مسٹر عمران خان نے مظفرآباد میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) اسمبلی کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی، کیونکہ کشمیر کی سنگین صورت حال کو جانتے ہوئے بھی کچھ نہیں کیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس مسئلہ کو سبھی بین الاقوامی فورموں میں اٹھایا ہے۔ انہوںنے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کو ایک سیاسی غلطی قراردیا ہے۔