ضلع بیدر سےہمناآباد

الامین اسکول ہمناآباد کے 10ویں جماعت کے بہترین نتائج

ہمناآباد: 19/مئی (ایس آر) الامین ہائی اسکول بی بی گلی کی صدر مدرسہ شمیم فاطمہ کی اطلاع کے بموجب الامین ہائی اسکول کے تعلیمی سال 22-2021کے دسویں جماعت کے نتائج بہترین آئے ہیں۔ اس مرتبہ جملہ 101طلبہ و طالبات نے امتحان لکھا جس میں 3 طالبات نے فرسٹ رینک میں پاس ہوئی ہیں تمام کلاس میں اول نمبر پر مہک ترنم بنت محمد اسلم پٹیل آئی ہیں، انہوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 574نمبرات حاصل کیے ہیں۔

فرسٹ کلاس میں 57طلبہ و طالبات،اور سکنڈ کلاس میں 27 اور پاس کلاس میں 9طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔

اسکول کے بہترین نتائج آنے پر الامیں ادارہ جات کے سیکریٹری محمد روشن خان نے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت کا ثمرہ قرار دیا ہے اور مستقبل میں اسی طرح کے نتائج کی اُمید ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!