بیدرضلع بیدر سے

وزڈم ہائی اسکول کی طالبہ شاہانہ فردوس %99.04 نشانات حاصل کرکے ضلع بیدر کے ٹاپرس میں شامل

بیدر: 19/مئی (پی این) عائشہ رضوانہ پرنسپل وزڈم ہائی اسکول بیدر (انگلش میڈیم) کی اطلاع کے بموجب وزڈم ہائی اسکول بیدر کے دہم جماعت کے انقلابی ریکارڈ نتائج رہے۔ ہر سال سے ہٹ کر اس سال شاہانہ فردوس بنت محمد رئیس 625/619نشانات حاصل کرتے ہوئے (% 99.04) اپنانام ڈسٹرکٹ ٹاپر میں شامل کرلیا۔ شافعہ مسکان بنت محمد عثمان علی %98 جبکہ قرۃ العین فاطمہ بنت محمد آصف خان % 97 سے علی الترتیب دوسرا اور تیسرا مقام وزڈم میں حاصل کیا۔

لڑکوں میں محمد زبیر احمد ولد محمد انیس احمد 92%جبکہ اے منوج ولد اے پراوین % 78۔ مضمون کے اعتبار سے انگلش میں 125/125، ریاضی میں 100/100، جبکہ سوشیل میں 100/100(2طلبہ)، ہندی میں 100/100(6طلبہ) اردو میں (4طلبہ، تیسری زبان کے بطور) کنڑامیں 100/98اور سائنس میں 100/98نشانات حاصل کئے ہیں۔

اس طرح %90سے زائد نشانات حاصل کرنے والے 18طلبہ، %85سے زائد 11طلبہ، اس طرح 29طلبہ ڈسٹنگشن،37طلبہ فرسٹ کلاس، اور ایک طالب علم سکنڈ کلاس رہے۔ 6طلبہ ایک ایک مضمون میں کم نمبرات حاصل کرنے سے پاس نہیں ہوپائے۔ اس طرح وزڈم اسکول کے جملہ نتیجہ %94.4رہا۔ محمد آصف الدین چیرمین وزڈم انسٹی ٹیوشنس نے تمام کامیاب طلبہ، اولیائے طلبہ اور اساتذہ کرام کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ یہ نتائج اللہ کا خاص فضل وکرم،وزڈم انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی، اساتذہ اور طلبہ کی دن رات کی سخت محنت کاصلہ ہے۔

اس موقع پر بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی نے تمام کامیاب طلبہ واولیائے طلبہ کو بروزجمعہ 20/مئی 2022 کی دوپہر دعوتِ تہنیت وطعام پرمدعوکیاہے۔ یہ دعوت وزڈم پی یوکالج، اندرون نئی کمان، نزد اُردوہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں رکھی گئی ہے۔ محمد صلاح الدین فرحان سکریڑی نے کہاکہ ریاست کرناٹک کے تمام ہائی اسکول کے اول، دوم، سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کووزڈم پی یوکالج سائنس میں NEET/JEE/K-CETکے ساتھ داخلہ کے لئے %25، %70اور %100%علی الترتیب فیس میں رعایت دی جائے گی اور ایسے طلبہ کو مع والدین کل تہنیت پیش کرتے ہوئے دعوت ِ طعام دی جاتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے وزڈم کے یوٹیوب چینل wisdominstitutionsyoutubechannel پرویڈیو زدیکھ سکتے ہیں۔ ٹول فری نمبر 18001239447 پررابطہ بھی کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!