بیدرضلع بیدر سے

درگاہ حضرت خواجہ سید شاہ احمد حسین چشتی مرزائی کا59واں سالانہ عرس شریف

بیدر:11/مئی (اے ایس ایم ) ڈاکٹر سہیل احمد چشتی و مرزائی بگدلی ساکن بلال کالونی بیدر کے بموجب درگاہ حضرت خواجہ سید شاہ احمد حسین چشتی قلندری مرزائی سلطانی ثم کرنولی ؒ کاحسب عمل روایت قدیم چارروزہ 59واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ زیرسر پرستی ڈاکٹر سید محمد علی چشتی مرزائی و زیر نگرانی جناب سید تصدق حسین منایا جائیگا۔

تفصیلات کے بموجب11/شوال المکرم ۳ ۴۴۱ م 13/مئی 2022بروزجمعہ کوبعدادائیگی نماز عصرجلوس صندل شریف حضرت ممدوح علیہ الرحمۃ کی قیامگاہ (حجرہ) مبارک سے نکل کر درگاہ حضرت ممدوح ؒ پہنچے گا۔ بعدنماز عشاء سماع اور بعدختم سماع صندل مالی جناب سید فخر علی چشتی مرزائی سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوحؒولد سید شاہ احمد حسین چشتی مرزائی قلندری کرنولی صندل مالی کی جملہ رسومات علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین کی نگرانی میں انجام دیں گے۔

12/شوال المکرم۳۴۴۱ م14/مئی بروزہفتہ بعد نماز مغرب جشن چراغاں، بعد نماز عشاء محفل سماع و تمام شب میلاد شریف۔

13/شوال المکرم۳۴۴۱ م15/مئی بروزاتوار صبح 9 بجے ختم قرآن شریف تانصف النہار،مجلس سماع و تناول تبرک بعد عشاء بند سماع،

14/شوال المکرم ۳۴۴۱ م16/مئی 2022بروزپیر بعد مغرب فاتحہ توشہ شریف مبارک و سماع کاانعقاد عمل میں آئیگا۔

حضرت کے مریدین و معتقدین تلنگانہ،آندھراپردیش،مہاراشٹرا، کرناٹک، جڑچرلہ، بیدر، بیمل کھیڑا، کمٹھانہ،املاپور، بگدل، ظہیرآباد، میدک، اورملک کے مختلف مقامات میں موجود ہیں۔ مریدین و معتقدین سے مع دوست و احباب کثیر تعدادمیں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!