بیدرضلع بیدر سے

وکلاء برادری،اردو صحافی اور ہندوبھائیوں کا بیدر میں مشترکہ افطار

ایم ایل سی اروندارلی، سابق اسسٹنٹ سولیسٹر جنرل جے راج بکاودیگر کی شرکت

بیدر: 2/مئی (اے ایس ایم) سعادت ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن چیرٹیبل ٹرسٹ کے چیرمین محمد عمران خان اور سکریڑی محمد فرحت خان عرف عرفان پٹھان کی جانب سے ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ، بیدر میں وکلاء برادری،اردو صحافی اور ہندوبھائیوں کے لئے افطار کااہتمام کیاگیاتھا۔ جس کے مہمانانِ خصوصی میں سابق اسسٹنٹ سولیسٹر جنرل آف انڈیااور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کرناٹک جے راج بکا،رکن قانون سازکونسل اروند کمارارلی، محمد عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ ”حیدرآباد کرناٹک“ بیدر اور محمد جواد احمدصدر عیدگاہ بیدر شامل تھے۔

مولانا مفتی ایوب سلیم حسامی نے افطار کے وقت دعا فرمائی اور افطار کروایا۔ جو دیگر معززوکلاء، صحافی اور دیگر افراد اس افطار میں شریک رہے ان میں بی رتنا کر اینڈ اسوسی ایٹس، پروین پال، آنندکمار ہوریش اور راج کمار، محمد وقارالدین عرف سمیرہائی کورٹ آف کرناٹکا، کلبرگی بنچ، ایڈوکیٹ محمدلئیق عمران، ایڈوکیٹ محمد ظہورقادری، ایڈوکیٹ سید ذیشان ہاشمی عرف طلحہ، سید یداللہ حسینی، محمد شجا ع الدین، محمدامین الدین نواز، محمدیوسف رحیم بیدری، محمدعلیم بندہ نوازی، محمدامجد حسین پیش پیش رہے۔

دیگرافراد میں انیل کمارچانگلیرکرانہ اسٹور، جناب محمد رئیس مالک ایم آرپلازا، محمدایوب علی نیڈس مینس وئر، سید آصف نندنی دودھ، محمدتنویر سہاراپرنٹرس، محترمہ پریملابائی، مرزاجعفر بیگ، سدانند اور کئی ایک ہندوبھائی کانام لیاجاسکتاہے۔ بعدافطار مہمانان،خصوصاً وکلاء برادری اور غیرمسلم احباب کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ محمد عمران خان، محمدفرحت خان، ابرارالدین اور سمیرقریشی وغیرہ نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کی سبھوں نے تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!