بیدرضلع بیدر سے

آستانہ قادریہ بگدل میں ماہانہ درسِ تصوف

بیدر: 2/مئی (اے ایس ایم) ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے قبل از وقت برادران اسلام و مریدین و معتقدین کو عید الفطر کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے آستانہ قادریہ میں ماہانہ حلقہ درس تصوف و مرکزی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا، اپنے رشتہ دار، مستحقین میں خرچ کرنے والے کے اللہ تعالیٰ اسکے نامہ اعمال میں ستر درجہ نیکیاں اضافہ فرماتا۔اللہ تعالیٰ ذکوۃ دینے والے کی دولت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ فرماتا ہے۔ رسولﷺ فرماتے ہیں کہ صبر و رضاء، تقویٰ،نماز اور شریعت کی پابندی کرینگے تو دنیا و آخرت میں ہمیشہ کامیاب و کامران ہونگے۔

انہوں نے مرشد کے آداب پر زائد از آدھا گھنٹہ خطاب کرتے ہوئے درس تصوف دیا اور دعائے سلامتی کی۔ لنگر خانہ قادریہ میں پر تکلف دعوت افطار اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حافظ محمد شاہ نواز نلدرگ، مولانا محمد زاہد حسین رضوی، محمد سلیم قادری، حافظ محمد سلمان رضا بریلوی، محمد آعظم رضاء بریلوی، محمد حشمت رضا قادری نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!