عیدگاہ بیدر میں نمازِ عید الفطر صبح 10 بجے ہوگی
بیدر: 2/مئی (اے ایس ایم) سید مبشیر علی (ابو) معتمدعیدگاہ انتظامی کمیٹی بیدر کے بموجب مرکزی نماز عیدالفطر حسب روایت قدیم یکم شوال1443ھ کو عیدگاہ بیدر میں صبح ٹھیک 10 بجے بلا کسی انتظار توقف کے ادا کی جائے گی۔
مولانا عبدالغنی خان نماز کی امامت فرما ئینگے اور خطبہ دیں گے۔ عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ عیدگاہ بیدر تشریف لا کر نماز ادا کرتے ہوئے اپنے عظیم ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
اگر احیاناًبارش ہو تو نماز عید جامع مسجد بیدر اور اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔