ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: محمد عبدالحق وظیفہ حُسن پر خدمات سے سبکدوش

ہمناآباد: 2/مئی (ایس آر) ہمناآباد کے محلہ زیر پیٹھ کی معروف شخصیت محمد نعیم الدین ڈرائیور (مرحوم) کے چھوٹے بھائی محمد عبدالحق المعروف منا بھائی محکمۂ آرٹی سی وظیفہ حُسن پر خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔

انہوں نے 1986سے بطور بس ڈرائیوراپنی خدمات کا آغاز کیا اور جملہ 35سال اپنی خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے اپنی اس طویل خدمات میں کوئی بھی حادثہ پیش نہ آنے کی وجہہ سے انکو محکمۂ کی جانب سے 1998میں بہترین ڈرائیور کے اعزاز میں سلور میڈل اور نقد رقم انعام سے نوازا گیا۔

ان کی وادعی تقریب ہمناآباد بس ڈیپو میں منعقد کی گئی جس میں محکمۂ آرٹی سی کے اعلی عہدیداران نے شرکت کرتے ہوئے ان کی شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور دیگر ملازمین کو ان کی طرح بہترین خدمات انجام دینے کی نصیحت کی اور ان کو باعزت طریقہ سے الوداع کیا۔

اس موقع پر سری منٹھ گھنٹے ڈی ایم، ہنمت اپّا، وٹھل چارج مین، محمد عبدالخالد کنٹرولر، محمد عبدالقدوس پاشاہ، محمد دوران خان،محمد حامد، محمد اسد، محمد اطہر، محمد ریاست خان، محمد شفیع، محمد افسر،محمد مقبول، اقبال تبسم، محمد پاشاہ کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!